سپریم کورٹ:اقلیتوں کی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں کی تعداد بڑھانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی،عدالت نےلاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کردی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اقلیتوں نشتوں کی تعداد بڑھانے کیلئے آئین میں ترمیم درکار ہے اور عدالت پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا حکم نہیں دے سکتی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے پاس پارلیمنٹ کو آئینی ترمیم کا حکم دینے کا اختیار نہیں ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ آبادی میں نے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے اقلیتی نشتوں کی تعداد بڑھانے کا پارلیمنٹ کو حکم دیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More