اسٹیٹ بینک نے انسسٹنٹ پیمنٹ سسٹم “راست”متعارف کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان کا پہلا انسسٹنٹ پیمنٹ سسٹم راست کے نام سے متعارف کردیا۔ نیاسسٹم ڈیجیٹل سسٹم کے فروغ کے لئے متعارف کرایاگیاہےجس کے تحت کوئی بھی فرد دوسرے فرد کو فنڈ کی ترسیل اور وصولی با آسانی کرسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق پاکستان کاپہلا انسسٹنٹ پیمنٹ سسٹم متعارف کروادیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل سسٹم کے فروغ کے لئے راست کے نام سے متعارف کیا گیا ہے۔ “راست” پروگرام کے زریعے فرد دوسرے فرد کو فنڈ کی ترسیل اور وصولی با آسانی کرسکتا ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق “راست” کے ذریعے صارفین بنا کسی کٹوتی کے رقم منتقل کرسکتا ہے۔ صارفیں موبائل فونز ایپ،انٹرنیٹ بینکنگ اوربینک کاونٹرسے مفت رقم بھیجنے کیلئے “راست” کی سہولت استعمال کرسکتے ہیں۔ “راست” کی آئی ڈی بناکر صارفین اپنے موبائل پررقم وصول اور ادائیگی کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ اس سہولت کے ذریعے بار بار آئی ڈی ،بینک اکاونٹ کی تفصیلات دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس سسٹم سے 2لاکھ روپے تک کی رقم وصول یہ ادا کی جاسکے گی۔ تمام بینک یہ سروس مفت فراہم کرنے کے پابند ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More