اسٹیٹ بینک اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے

کراچی: اسٹیٹ بینک اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے درمیان ڈپازٹ معاہدہ طے پا گیا ۔ معاہدے پرسی ای او سعودی فنڈ سلطان بن عبدالرحمٰن المرشد اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے دستخط کئے ۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک کے پاس 3ارب ڈالر رکھوائے گا، ڈپازٹ کی رقم اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More