پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکا روانہ

اسلام آباد: پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کی میت امریکہ روانہ کردی گئی۔ پرواز ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔ دبئی سے منسلک پرواز کے ذریعے وجیہہ سواتی کی میت امریکا منتقل کی جائے گی۔

وجیہہ سواتی کو اکتوبر میں پاکستان پہنچنے پر اغواء کیا گیا تھا،راولپنڈی پولیس نے2ماہ بعد قاتل سابقہ شوہر سمیت 6افراد کو گرفتار کیا تھا۔ وجیہہ سواتی کی میت ان کےبچوں کی خواہش پر امریکا منتقل کی جارہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More