سعودی عرب:آج پہلے جمعہ کی ادائیگی سماجی دوری کے بغیرکی جائے گی

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے بعد آج پہلے جمعہ کی ادائیگی سماجی دوری کے بغیرکی جائے گی۔

نماز جمعہ کی ادائیگی سے پہلے سعودی انتظامیہ کی جانب سے حرم شریف کے پچاس دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ حرم اور مسجد النبی میں گنجائش کے مطابق نمازی نماز جمعہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔

کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد سترہ اکتوبر کو نماز فجر ادا کی گئی تھی۔ پابندیوں میں نرمی کے بعد آج پہلا نماز جمعہ ادا کیا جائے گا۔ حرم شریف اور مسجد نبوی میں ہمہ وقت سینیٹائز کا عمل بھی جاری رہے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More