ریاض:سعودی عرب کے شہروں میں مملکت کا یومِ تاسیس قومی جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔سعودی مملکت کی ابتدا اور تاریخ کا جشن اس سال پہلی مرتبہ آج بائیس فروری کو منایا جارہا ہے۔
اس دن کی مناسبت سے ریاض میں پاکستانی نوجوانوں نے خصوصی گیت تیار کیا ہے جس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو خراج تحسین پیش کرنے کے علاوہ سعودی عوام سے بھی محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔