سعودی وزارت خارجہ کی بھارت کے گستاخانہ بیانات پر شدید مذمت

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے بھارت کے گستاخانہ بیانات پر شدید مذمت کی گئی ہے،سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پیغمبر اسلام صلی اللہ وعلیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے بھارتیہ جنتاپارٹی کے عہدیداروں کی شدید الفاط میں مذمت کرتا ہے۔

سعودی عرب بھارتی حکومت کی جانب سے گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کے عمل کا خیر مقدم کرتا ہے تاہم بھارتیہ جنتاپارٹی اپنی حکومت کے دوران بھارتی مسلمانوں کے مذہبی حقوق سمیت ان کی شناخت اور تہذیب و تمدن کا تحفظ بھی یقینی بنائے اور ان کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کا خاتمہ ممکن بنائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More