اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی وزیردفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور سعودی وزیردفاع کے ملٹری ایڈوائزر کے درمیان ملاقات افغانستان کی موجودہ صورتحال، علاقائی سلامتی پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے اسلامی دنیا میں منفرد مقام کا معترف ہے۔ ملاقات میں سعودی میجر جنرل نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کا اعتراف بھی کیا ۔