سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ قطر

دوحا: سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے قطر پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد پہلی مرتبہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دوحا پہنچ گئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دوحا میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثّانی نے سعودی ولی عہد کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کئی اہم امور پر بات چيت ہوئی ۔ سن 2017 میں سعودی عرب اور اس کے کئی دیگر عرب اتحادیوں نے مشترکہ طور پر قطر پر پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ہی اس کی ناکہ بندی کر دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More