سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی برف باری

ریاض: سعودی عرب کے علاقے تبوک میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس کی وجہ سے پہاڑی اور میدانی علاقے نے سفید چادر اوڑھ لی جبکہ برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سعودی اور غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے ۔

سعودی عرب کے علاقے تبوک کے پہاڑی سلسلے الوس میں موسم سرما کی پہلی برف باری نے سعودی اور غیر ملکی شہریوں کو پہاڑوں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد برف باری سے لطف اندوز ہو رہی ہے برف باری کے باعث وسیع و عریض پہاڑی سلسلے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جبکہ برف باری کی وجہ سے متعدد علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More