پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر قائم ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: سعودی سفیر نواف بن سعود المالکی کی سربراہی میں سعودی وفد نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات سمیت، باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی۔ ساتھ ہی کراچی میں 2011 میں سعودی سفارتکار پر دہشت گردی کے واقعہ کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

سعودی وفد نے کہا پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات انتہائی دیرینہ اور برادرانہ ہیں۔ پاک سعودی تعلقات تاریخی ہیں جن پردونوں ممالک کوفخر ہے۔ وزارت داخلہ کا پاک سعودی باہمی تعلقات کے فروغ میں کردار قابل ستائیش ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سعودی سفارتکار 2011 دہشت گردی واقعہ بہت افسوسناک تھا۔ سندھ حکومت کی جانب سےنئی تشکیل شدہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تیس دن میں اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ دہشت گردی واقعے میں ملوث تمام افردکو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

شیخ رشید نے مزید کہا پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور بھائی چارے پر قائم ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکرز ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ورکرز کی دیکھ بھال پر سعودی حکومت کےمشکور ہیں۔

واضح رہے ملاقات میں سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت کے دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔ جبکہ سعودی وفد میں سعودی وزارت داخلہ کے افسران شامل تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More