سرفراز بگٹی کی گاڑی کے قریب دھماکا

کوئٹہ میں ڈیرہ بگٹی روڈ پر سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ممتاز کھیتران کے مطابق سینیٹر سرفراز بگٹی دھماکے میں محفوظ رہے لیکن ان کا گارڈ زخمی ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جس مقام پر دھماکا ہوا وہ روجھان پور کا علاقہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیرہ بگٹی کی انتظامیہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر سرفراز بگٹی عید منانے ڈیرہ بگٹی آ رہے تھے جب ان کے قافلے کے قریب دھماکا ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More