ثقلین مشتاق ہیڈ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کوہیڈ کوچ اورسابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کوبولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ دونوں کی تقرری ایک سال کے لیے ہوگی۔ محمد یوسف آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

پی سی بی قومی ٹیم کے اعلان کے ساتھ ٹیم انتظامیہ کا بھی فیصلہ کرلیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور دورہ بنگلہ دیش میں کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے ثقلین مشتان ایک سال کے لیے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقررکیے گئے ہیں۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ کا بطور بولنگ کوچ تقرر ہوا ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز سابق بیٹر محمد یوسف آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More