بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی ٹینس اسٹار اورپاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دوہزاربائیس کوکیریئر کا آخری سال قرار دیاہے۔ آسٹریلین اوپن ڈبلز میں شکست کے بعد میڈیا کانفرنس میں ثانیہ مرزا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ گھٹنے کی انجری سے ریکوری مشکل ہورہی ہے اورتین سالہ بیٹے پرتوجہ دینا بھی ضروری ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور چھ گرینڈ سلم ونر ثانیہ مرزا نے دو ہزاربائیس کو کیریئرکا آخری سال قرار دیا۔ یوکرینی پارٹنرکے ساتھ آسٹریلین اوپن ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد میڈیا کانفرنس میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے رواں سال کے اختتام پرریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہ ہیں گھٹنے کی انجری سے ریکوری مشکل ہورہی ہے۔ انہیں تین سالہ بیٹے کے بارے میں بھی سوچناہے۔ میں دنیا بھر میں اس کے ساتھ سفر کرکے بیٹے کو خطرات کا شکار نہیں کرسکتی ۔ اس لیے وہ ٹینس کیریئر جاری نہیں رکھ سکتیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More