عالمی فلم فیسٹیول، سلمان خان، شلپا سیٹھی اور دیگر فنکاروں کی سعودی عرب آمد

ریاض: بالی وڈ اداکار سلمان خان ،شلپا سیٹھی دیگر فناکروں کے ہمراہ عالمی فلم فیسٹیول میں پرفارم کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

سعودی دارالحکومت ریاض کی تفریحی سرگرمیوں میں پرفارم کرنے کے لئے فلمسٹار سلمان خان دیگر فنکاروں کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ، ریاض پہنچنے پران کا استقبال سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

بالی وڈ اسٹار سلمان خان ساتھی فنکاروں کے ہمراہ کل دس دسمبر کو اسٹیج پرفارمنس دیں گے ۔ دبنگ خان کی پرفارمنس دیکھنے کے لئے ہزاروں پاکستانی اور بھارتی شہری شرکت کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More