سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش ہے، سلمان خان

ریاض: بالی ووڈ کے دبنگ خان نے سعودی عرب میں اپنی فلم کی عکسبندی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنا ان کے فلمی کیرئیر کا اہم موڑ ثابت ہو گا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے شلپا شیٹھی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب آنے پر بیحد خوشی ہے۔

انہوں نے سعودی عرب کو تہذیبوں کا سنگم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے لوگ ہنستے مسکراتے ہیں اور ان کے چہرے پر بکھری مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت بات اور کیا ہو گی؟

سلمان خان کے ساتھ موجود اداکارہ شلپا شیٹھی نے اس موقع پر کہا کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں ریاض سیزن اور مملکت میں جو کچھ دیکھا ہے اس کے جمالیاتی پہلوؤں کے متعلق بالی ووڈ کے دوستوں کو بتاؤں گی۔

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان اور شلپا شیٹھی ریاض سیزن کے پروگرام میں بالی ووڈ اسٹارز کے پہلے شو میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More