نیب قوانین کی وجہ سے معیشت اور کاروبار تباہ ہوگئے،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو نے جتنے کیسز بند کیئے ان کا بھی احتساب ہوگا۔ سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں نیب قوانین کی وجہ سے معیشت اور کاروبار تباہ ہوگئے لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں کڈنی ہلز ریفرنس کی سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔۔۔

احتساب عدالت میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت دیگر ملزمان کے خلاف کڈنی ہلز ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انکا کہنا تھا کہ نیب کارروائیوں کے باعث لوگ خود کشیاں کررہے ہیں۔ احتساب کے نام پر نیب کی کارروائیوں کے باعث ملکی معیشت اور کاروبار تباہ ہوگئے۔ نیب نے جو کیسسز بند کیئے اسکا بھی احتساب ہوگا۔

چیئرمین نیب کو مخاطب کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ایک ریٹائرڈ سپریم کورٹ کے جج کو یہ چیزیں زیب نہیں دیتیں۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے مطابق عالمی سطح پر نیب پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔ انہوں نے مستقبل میں موجودہ حکومت کے کڑے احتساب کا عندیہ بھی دے ڈالا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More