تازہ ترین
بالی وڈ کے مشہور موسیقار جوڑی ساجد واجد کے واجد خان انتقال کر گئے

بالی وڈ کے مشہور موسیقار جوڑی ساجد واجد کے واجد خان انتقال کر گئے

ممبئی: (1 جون 2020) بالی وڈ کی مشہور میوزک ڈائریکٹر کی جوڑی ساجد واجد کے بیالیس برس کے واجد خان کورونا وائرس کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی فلمی دنیا کی مشہور موسیقار جوڑی ساجد واجد کے واجد خان کورونا وائرس سے چل بسے۔ بھارت کی متعدد فلموں میں کامیاب موسیقی ترتیب دینے والے واجد دل کے مرض میں مبتلا تھے اور ان کو گردوں کی بیماری بھی تھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان کی حالت نہ سنبھل سکی اور اسی مرض میں وہ انتقال کر گئے۔ بیالیس برس کے واجد خان ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے ۔ واجد خان نے سلمان خان کی کئ فلموں کے لیے موسیقی ترتیب دی تھی ان میں دبنگ سیریز نمایاں ہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top