ڈھاکا ٹیسٹ:ساجدخان کی بیالیس رنزدیکرآٹھ وکٹیں

ساجدخان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں ریکارڈساز بولنگ کرتے ہوئے بیالیس رنزدیکرآٹھ وکٹیں حاصل کرلیں اوریقینی ڈراکی جانب گامزن ٹیسٹ کارخ پاکستان کی طرف موڑدیا۔ یہ بنگلہ دیش کےخلاف بہترین بولنگ کاریکارڈہے۔ ساجدخان ہیڈکوچ ثقلین مشتاق کے بعد اننگ میں آٹھ وکٹیں لینے والے دوسرے بولربن گئے۔

شیربنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں پاکستانی آف اسپنرساجد خان نے بنگلہ دیش کی آٹھ وکٹیں صرف بیالیس رنزدیکرحاصل کرلیں اوریقینی ڈرا کی جانب گامزن ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح اورآئی سی سی چیمپئن شپ میں پورے بارہ پوائنٹس حاصل کرنے کی امیدیں روشن کردیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف دانش کنیریا کا ستتر رنز دیکر سات وکٹوں کا ریکارڈ بھی ساجد خان نے اپنے نام کرلیا اورہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا اننگ میں آٹھ وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

پاکستان کی جانب سے سرفرازنواز آسٹریلیا اور عبدالقادر ویسٹ انڈیز کے خلاف نو وکٹیں لےچکے ہیں۔ عمران خان نے سری لنکا کے مقابل دونوں اننگ میں آٹھ آٹھ وکٹیں لیں۔ سکندربخت اور یاسرشاہ بھی آٹھ آٹھ وکٹیں لے چکے ہیں۔ ساجد خان نے چارٹیسٹ میں چودہ وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے ٹیسٹ میں تینتیس رنزدیکر تین وکٹیں ان کی بہترین بولنگ تھی۔ جواب بیالیس رنزکےعوض آٹھ وکٹیں ہوگئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More