معمر قذافی کے بیٹے کو صدارتی دوڑ سے باہر کر دیا گیا

طرابلس: لیبیا کی اعلیٰ ترین انتخابی کمیٹی نے سابق آمر معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔ سیف الاسلام قذافی اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں شمولیت کے خواہاں تھے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق لیبیا کی ہائی نیشنل الیکشنز کمیٹی نے سیف الاسلام قذافی پر ماضی میں ثابت ہونے والے جرائم کے تناظر میں انہیں ان انتخابات میں شمولیت سے روک دیا لیکن انہیں اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سیف الاسلام قذافی کو سن 2015 میں طرابلس کی ایک عدالت نے سزائے موت سنائی تھی لیکن اس سزا پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More