سائبیریا میں کوئلے کی کان میں حادثہ،52 افراد ہلاک

سائبیریا میں کوئلے کی کان میں حادثے میں کم از کم 52 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، مقامی گورنر سیرگئی تسولیف نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں 46 کان کن جب کہ چھ امدادی کارکن شامل ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق 38 کان کنوں اور گیارہ ریسکیو اہلکاروں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز اس کان میں دھماکا ہوا تھا۔ اب تک اس دھماکے کی وجوہات واضح نہیں ہیں، لیکن اس حادثے کے بعد امدادی ٹیمیوں نے کان میں پھنسے کان کنوں کی نکالنے کی سرگرمیاں شروع کی تھیں۔ یہ واقعہ مغربی سائبیریا کی ایک کان میں پیش آیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More