صدر اور عمران خان نے آئین توڑنے کی سازش کی،شاہد خاقان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کرپشن کو چھپانے کے لیے آئین توڑتے ہوئے اسمبلی تحلیل کی گئی بولے صدر اور عمران خان نے آئین توڑنے کی سازش کی۔ عوام کی نظریں اب سپریم کورٹ پر لگی ہیں، انہوں نے آئین توڑنے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایل این جی ریفرنس میں نامزد مرکزی ملزم کی حیثیت سے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ نام نہاد احتساب سے بات بڑھ کر آئین توڑنے تک پہنچ گئی ۔ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی کرپشن چھپانے کے لیے آئین توڑتے ہوئے اسمبلی تحلیل کی،پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر جمی ہوئی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی کے مطابق پہلے آئین آمروں کے ہاتھوں پامال ہوتا تھا لیکن آج نام نہاد منتخب لوگوں نے یہ کام کیا ہے۔ انہوں صدر مملکت اور وزیر اعظم عمران خان پر آئین توڑنے کی سازش کا الزام بھی عائد کیا ۔شاہد خاقان عباسی نے آئین شکن افراد کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More