ملک نالائق وزیراعظم اور جاہل وزیرخارجہ کے رحم و کرم پر ہے، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کہنا ہے کہ حکومت کچھ شرم کرے یوکرین میں پاکستانی مشکلات میں ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی سندھ میں مریدوں سے نذرانہ وصول کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں پاکستانی مشکلات میں ہیں ، حکومت شرم کرے ۔یوکرین میں مقیم پاکستانیوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے ۔اگر یوکرین میں کسی پاکستانی کی جان کا نقصان ہوا تو مجرم وزیراعظم اور وزیر خارجہ ہوں گے ۔

سعید غنی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی سندھ میں مریدوں سے نذرانہ وصول کر رہا ہے ۔شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ کے منصب کی اہلیت نہیں رکھتے۔ کیا وزیر خارجہ صرف روٹیاں توڑنے اور سیر سپاٹے کے لیے ہوتے ہیں ؟۔ملک نالائق وزیراعظم اور جاہل وزیر خارجہ کے رحم و کرم پر ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More