پی ٹی آئی کے مارچ کی آج کراچی میں تدفین ہوگی، سعید غنی

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے کہ پشاور واقعے میں نمازیوں کی شہادت پر افسوس ہے ۔دہشت گردی پر کنٹرول ہوگیا تھا مگر اب کچھ مہینوں سے واقعات دوبارہ ہورہے ہیں ۔حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ایسے واقعات نہ ہوں ۔کے پی حکومت اور وفاقی حکومت کی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوئے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ریلی کو ملک میں ہر جگہ خوش آمدید کہا گیا ۔ساؤتھ پنجاب اور سینٹرل پنجاب میں بھی بلاول بھٹو کا والہانہ استقبال ہوا۔ کل ہمیں اوکاڑہ میں لوگون کے رش کے باعث تین جگہ خطاب کرنا پڑا ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کے مشکور ہیں جنہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی آواز پر لبیک کہا ۔پنجاب حکومت روڑ بلاک کرکے ہمارے کاروان کو توڑ رہے ہیں ۔چیچہ وطنی میں کاروان پر پھتراؤکیا گیا ۔یہ پنجاب حکومت کا طرز عمل عمران نیازی کے ایما پر ہورہا ہے ۔پنجاب حکومت کے اس طرز عمل پر کارکنان کا ری ایکشن آسکتا ہے ۔

سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ کے لوگوں کا بلاول کے والہانہ استقبال اور پی ٹی آئی کے جوکر مارچ کو رد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔جوکر مارچ دھکے کھاتا ہوا حیدرآباد پہنچا ہے ۔شاہ محمود اپنے مریدوں کو لے آئے تھے ۔شاہ محمود ہر جگہ اپنے مریدوں کو بیچ کر اپنی سیاست چمکاتے ہیں ۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی میں انہوں نے ایم کیو ایم سے رینٹ آ کراؤڈ کا معاہدہ کیا ہے ۔ ایم کیو ایم نے ہی پی ٹی آئی ریلی میں کارکنان بھیجنے کے لیے پیسے پکڑ لیے ہونگے مگر جوکر مارچ کی آج کراچی میں تدفین ہوگی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More