غلط خبر کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں، سعید غنی

اسلام آباد: سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی نے کہا ہے کہ پیکا قانون کے تحت زبان بندی کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے خبردار کیا کہ غلط خبر کو بنیاد بنا کر کسی کو بھی جیل میں ڈال سکتے ہیں۔

سندھ کے صوبائی اطلاعات و نشریات سعید غنی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسے اقدامات کی مثال نہیں ملتی ہے۔ پی ٹی آئی والے آج بھی مخالفین پر الزامات لگاتے ہیں۔ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ جھوٹ پی ٹی آئی نے بولا ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نےخوشخبری سنائی ہے کہ مارچ میں بجلی مزید مہنگی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح 60 ارب روپے عوام کی جیبوں سے مزید نکالے گی۔

سندھ کے وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پٹرول 160 روپے فی لٹرہو چکا ہے۔ جب تک نااہل حکومت ہے، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

صوبائی وزیر سعید غنیکا کہنا تھا عوام لانگ مارچ میں شامل ہوکرحکومت سے چھٹکارہ حاصل کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More