اپوزیشن کی مشاورت سے ترامیم کے ساتھ بل تیار کیا، سندھ حکومت

کراچی: سندھ حکومت کے وزرا ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے اپوزیشن اراکین کے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ نالائق وفاقی حکومت کی طرح سندھ کی اپوزیشن بھی نالائق ہے۔

انہوں نے کہا اپوزیشن کی مشاورت سے بل تیار کیا، بات کا موقع بھی تھا، ترامیم بھی مان لیں مگر انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آتا ۔

سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن گھر کی فرسٹریشن ایوان میں نہ نکالے ، دوسری شادی سنبھل نہیں رہی تو ہمارا کیا قصور ہے؟

ناصر شاہ نے کہا کہ اپوزیشن بل پہلے پڑھ لے ، ان کی منشا کے مطابق اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More