نالائق حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا،سعید غنی

کراچی: سندھ حکومت نے وفاق کا منی بجٹ مسترد کردیا، صوبائی وزیر اطلا عات سعید غنی نے گورنر ہائوس پراحتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ سال کے جاتے جاتے بھی نالائق حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا یہ عوامی نہیں ائی ایم ایف بجٹ ہے ۔

وزیرع اطلاعات سندھ سعید غنی کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے روزانہ تماشہ کرتی ہیں، ان کے منہ سے عوام کے مفاد میں ایک لفظ نہیں نکلتا۔ بلدیاتی قانون کے خلاف وزیر اعلی ہائوس کے سامنے اپوزیشن کے متوقع احتجاج کے جواب میں سعید غنی نے گورنر ہائوس کے سامنے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کا بھی عندیہ دیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More