ایم کیو ایم کی سیاست کا آغاز اور اختتام لسانیت سے ہوتا ہے، سعید غنی

بدین : بدین میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف اپنی سیاست چمکانے کے لیے سیاسی گیم کھیل رہی ہے، ایم کیو ایم کی سیاست کا آغاز اور اختتام لسانیت اور نفرت سے ہوتا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کی جمہوری و قانونی طریقے سے منظوری کے باوجود اپوزیشن سے بات کرنے کو تیار ہیں۔جماعت اسلامی کے ساتھ کامیاب مذاکرات سے ایم کیو ایم گروپس، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی پریشان ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر عوامی مسائل پر احتجاج کیوں نہیں کرتی ہے۔وفاق سندھ سے امتیازی سلوک اور زیادتی کررہا ہے جس کے باعث ترقیاتی کاموں اور دیگر خدمات میں مشکلات کا سامنا ہے۔وفاقی حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہمیشہ قانون سازی میں غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی انداز اپنایا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More