کراچی: وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار میں قتل کے پیچھے کوئی سیاسی عزائم نہیں۔ فریقین کے درمیان پرانا جھگڑا تھا۔ پولیس نےقاتل کوگرفتارکرلیا ، جواہلکارخواتین پرتشددمیں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ میں لسانی فسادات کی سازش کی جارہی ہے، آفاق احمد نے مسئلےپرآگ لگانےکی کوشش کی، ایم کیو ایم والے بجلی مہنگی ہونے اور گیس بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے لسانی سیاست کر رہے ہیں۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کھادنہیں،گیس،بجلی اورپیٹرول مہنگاہوگیاہے، اپوزیشن جماعتیں عوام کی توجہ اصل ایشوز سے ہٹانا چاہتی ہیں۔