نالوں پر تعمیرات کسی صورت جائز نہیں ہے، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ نالوں پر تعمیرات کسی صورت جائز نہیں ہے، غیرقانونی تعمیرات کی اجازت دینےوالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

کراچی میں شیر شاہ میں دھماکہ کہ بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں جہاں جہاں نالوں پر مکانات یا عمارات بنائی گئی ہیں ان کو ہٹانا چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ نالوں سے تجاوزات قائم کرنے والوں کو ہٹا کر انہیں متبادل جگہ فراہم کرنی چاہئے۔ نالوں پر تجاوزات قائم کرنے والوں سے زیادہ قصور ان لوگوں کا ہے جنہوں نے انہیں یہاں عمارت قائم کرنے کی اجازت دی ، ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

سعید غنی نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں بھی یہ بات کہی جاچکی ہے ،نالوں اور پانی کی پائپ لائن پر بنائے گئے مکانات یا عمارت کو کسی صورت ریگولرائز نہیں کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More