معلوم نہیں پی ٹی آئی والے کون سا سستا نشہ کرتے ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا چھ ہفتوں میں چل چلاؤ نظر آرہا ہے اور انکے لوگ چھ ماہ کے لیے گورنر رول کی بات کررہے ہیں۔ معلوم نہیں یہ کون سا سستا نشہ کرتے ہیں۔ عمران خان کو تو خود آج کل نیند نہیں آتی ہوگی ۔

کابینہ اجلاس کے بعد سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا کہ ہماری پچھلی حکومتوں میں ہم نے شہر کو پرامن بنایا تاہم جب دوبارہ حکومت ملی تو ساتھ بد امنی ملی ۔ امن قائم کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بھی چن چن کر مارا گیا ، خدا ایسا امن دے کہ ہمیں رینجرز کے ساتھ پولیس کی بھی ضرورت نا پڑے، ایم کیو ایم کی دہشت گردی کے باعث یہاں سے سرمایہ کاری رخصت ہوئی جو اب واپس آرہی ہے۔

سعید غنی نے بتایا کہ سندھ کابینہ میں اسکیموں کی مانیٹرنگ اور پنشن رولز ، گاڑیوں کی خریداری ، خواجہ سراؤ ں کے لیے سرکاری نوکریوں میں اعشاریہ پانچ فیصد کوٹے سمیت دیگر اہم امور کی منظوری دی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More