ایم کیو ایم نے نہ وزارتیں مانگیں نہ ہم نے پیشکش کی، سعید غنی

اسلام آباد: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے نہ وزارتیں مانگیں نہ ہم نے پیشکش کی۔محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح میں بھی کہتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی لڑائی سے سندھ کا نقصان ہوتا ہے۔ ایم کیو ایم کے ساتھ مستقبل میں تعاون بڑھانے سے معاملات بہتر ہوسکتے ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی طرح میں بھی کہتا ہوں کہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو عالمی سازش کہہ رہے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں یہ بات سامنے آئی کہ بھارتیوں اور یہودیوں نے فنڈنگ کی، ملک کے خلاف تو یہ سازش تھی کہ عمران خان کو ملک پر مسلط کیا گیا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے نہ وزارتیں مانگیں نہ ہم نے پیشکش کی۔ ایم کیو ایم کی بلدیاتی قانون کی بات کو تسلیم کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More