عمران ملک کے لیے خطرہ ہے،سعید غنی

کراچی: وزیر محنت سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ گوگے اور گوگیاں عمران کے لیے مال بناتے تھے، ساری لڑائی ان ہی کے لیے ہورہی ہے، صدر مملکت سمیت عمران کے سپورٹرز آئین کو نہیں عمران کو مانتے ہیں، ان کے نزدیک عمرانیت آئین سے بڑھ کر ہے۔

کیمپ آفس کلفٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمران قوم کا مجرم ہے، لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ عمران ملک کے لیے خطرہ ہے، عمران اور صدر مملکت سمیت ان کے رفقاء آئین شکن ہیں ، وہ عمرانیت کو آئین سے مقدم سمجھتے ہیں ۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران حکومت نے معیشت تباہ کردی جسے سنبھالنے میں وقت لگے گا، عمران کے گوگے اور گوگیاں انکے لیے مال کماتے رہے ، اب ساری لڑائی انہیں بچانے کے لیے ہورہی ہے

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اب عمران فوری الیکشن کا مطالبہ کررہا ہے مگر الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، موجودہ وزیر اعظم کا استحقاق ہے کہ کب الیکشن کرائیں ، عمران کا ڈکٹیشن نہیں لے سکتے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More