کل کے اجلاس میں ایم کیو ایم، پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری تھا، سعید غنی

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے اپوزیشن کی مثبت تجاویزکے لیے کہا ہے،کل کے اجلاس میں ایم کیو ایم پی ٹی آئی کا رویہ غیر جمہوری تھا۔

وزیر اطلاعات و محنت سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی مسلم لیگ نون سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں بلدیاتی ایکٹ دو ہزار اکیس سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگل گورنمنٹ ایکٹ دو ہزار اکیس کے حوالے سے اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ گورنر نے جو آبزریشن دی اکثریت کو مانا،مئیر کا انتخاب گورنر کی آبزیروئشن کے بعد شو آف ہینڈ سے کردیا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے صوبے میں ہمارے پرانے روابط ہیں،میں پیپلز پارٹی کے دوستوں کا مشکور ہوں کہ وہ یہاں تشریف لائے،

اس موقع پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سید منور رضا، ایم این اے خیل داس کوہستانی، وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی و جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی سندھ وقار مہدی، سلمان مراد اور دیگر بھی موجود تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More