پی ڈی ایم سے علیحدہ نہیں ہونا چاہتے،سعید غنی

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کے پی ڈی ایم سے علیحدہ نہیں ہونا چاہتے۔ مہنگائی سمیت ہر قسم کی ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈالنا درست نہیں ۔

ایکسپو سینٹر میں صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں فیصلے برابری کی بنیاد پر ہوتے ہیں ہم پی ڈی ایم سے علیحدہ نہیں ہونا چاہتے۔ صوبائی وزیر نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کو نئی حلقہ بندیوں سے مشروط کردیا ساتھ ہی کہا کہ ملک میں کسی بھی بحران کی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر عائد کردی جاتی ہے ۔

ہر شے کی کمی کاالزام سندھ حکومت پرڈالنا کہاں کا انصاف ہے۔ سعید غنی نے کہا آصف زرداری کی کوئی ایک شوگر مل نہیں ہے بلکہ سندھ میں بڑی شوگر ملیں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ہیں۔ 15نومبر سے شوگر ملوں کو کرشنگ شروع کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ دو ملوں نے کرشنگ کا آغاز کردیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More