سعید غنی کورونا میں مبتلا ہو گئے

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں سعید غنی نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ میری طبیعت گزشتہ کچھ روز سے ٹھیک نہیں تھی، 4 روز قبل ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ میں دوسری مرتبہ کورونا میں مبتلا ہو چکا ہوں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق میں نے خود کو آئسولیٹ کیا ہوا ہے، معمولی علامات کے علاوہ میری طبیعت بہتر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More