سندھ کی گندم چوری کرنے والا چوہا کورونا فنڈ کے 40 ارب روپے بھی کھا گیا، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے اسد عمر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے گندم چوری کرنے والے چوہوں کو پکڑا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایک چوہا کورونا فنڈ کے 40 ارب روپے کھا گیاہے ، اس چوہے نے ایل این جی خریداری میں قوم کے 600ارب روپے چوری کیے، جبکہ کچھ چوہوں نے ملک میں چینی اور گندم کا بحران پیدا کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More