سبطین خان اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد

لاہور: تحریک انصاف نے سبطین خان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تحریک انصاف نے رکن اسمبلی سبطین خان کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے اور اس حوالے سے اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے۔جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

دو روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تحریک انصاف کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں میاں محمود الرشید کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے تاہم گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے واضح کیا کہ ابھی تک اپوزیشن لیڈر کے لیے کسی کا نام فائنل نہیں ہوا اور اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More