سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

لاہور: پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔ اسپیکر کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل بھی مکمل ہوگیا۔

پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے سبطین خان کی کامیابی کا اعلان کیا۔ پینل آف چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کے سبطین خان ایوان کے نئے کسٹوڈین ہوں گے جبکہ سبطین خان کی کامیابی پر تحریک انصاف کے اراکین نے ایوان میں نعرے بھی لگائے۔ ن لیگ اوراتحادی جماعتوں کے امیدوار سیف الملوک نے سبطین خان کو کامیابی پرمبارکباد دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More