پاکستان کو آج نیوزی لینڈ سے میچ ہر حال میں جیتنا چاہیے،صبا قمر

کراچی: معروف اداکارہ صبا قمر کا کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو آج نیوزی لینڈ سے میچ میں ہر حال میں جیتنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی۔

ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج شام 7 بجے ہوگا۔ میچ سے کئی گھنٹے قبل ہی صبا قمر نے قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج میچ کا دن ہے ، انشاءاللہ آج بھی ہم کامیابی سمیٹ لیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان سے اچانک سیریز منسوخ کر کے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More