سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

لاہور:تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ اس حوالےسے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ انٹیلیجینس کمیٹی لاہور کی سفارشات پر کالعدم جماعت کے سربراہ ہونے کی بنا پر سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی ہٹا دی ہے لہٰزا سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول سے نکال دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More