خواجہ سعد رفیق کی این اے 133 لاہور میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی مذمت

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پنجاب حکومت کی جانب سے این اے 133 لاہور میں الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی مذمت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق 60 دنوں میں انتخابات کا انعقاد ہونا لازم ہے۔ یہ حکومت دھاندلی کی پیدار وار ہے جس نے ہر الیکشن کو مینج کرنے کی کوشش کی ہے۔

ماڈل ٹاون مرکزی سیکٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جیسے ہی تحریک انصاف کے امیدوار پر اعتراض اٹھا پنجاب حکومت نے الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست دے دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن ضرور کرائے اور اگر تحریک انصاف کو کوئی مسئلہ ہے تو ہمارے ساتھ بات کر لے۔

تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے معاملے پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب ان کو کہیں سے ریلیف ملنے کا کوئی امکان نہیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد بھی تجویز یا تائید کنندہ کسی اور حلقے کا نکل آئے تو دوبارہ الیکشن ہوتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More