جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 144 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں حاصل کرلیا، ریزا ہینڈرکس نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ٹیمبا باووما 2 رنز پر رن آؤٹ ہوئے، وینڈر ڈوسن 43اور ایڈن مرکرام 51رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے واحد وکٹ اکیل حسین نے حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے، ایون لوئس کی 56 رنز کی اننگز بھی رائیگاں گئی۔

لیندل سیمنز 16 رنز بنا کر ربادا کا نشانہ بنے، نکولسن پورن 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کرس گیل نے 12 رنز بنائے، کیرون پولارڈ 26 رنز بنا کر چلتے بنے۔

پروٹیز کی جانب سے ڈیوین پریٹوریس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کیشو مہاراج نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More