ون ڈے سیریز:جنوبی افریقا نےبھارت کو کلین سوئپ کردیا

جنوبی افریقانے بھارت کو ون ڈے سیریز میں تین صفرسے کلین سوئپ شکست دیدی۔ میزبان ٹیم نے تیسرا میچ سنسنی خیزمقابلے کے بعد چاررنز سے جیتا۔ پروٹیزٹیم کونٹن ڈی کوک کی سنچری کی بدولت دوسو ستاسی رنزبنا کرآؤٹ ہوئی۔ بھارتی ٹیم آخری اوور میں دو سو تراسی رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔

کیپ ٹاؤن میں تیسرے ون ڈے کا ٹاس جیت کربھارت نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقا کی پوری ٹیم آخری اوور میں دوسو ستاسی رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔ کونٹن ڈی کوک نے ایک سوچوبیس، ون ڈوسن نے باون اورڈیوڈ ملرنے انتالیس رنزبنائے۔ کرشنانے تین، دیپک چہار اورجسپریت بمرا نے دو، دو وکٹیں لیں۔

دوسواٹھاسی رنزہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی پینسٹھ اور شیکھر دھون اکسٹھ رنز نے فتح کی امیدیں برقرار رکھیں لیکن ان دونوں کےآؤٹ ہونے کے بعد دو سوتئیس رنز پر بھارت کے سات کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس مرحلے پر دیپک چہار نے چونتیس گیندوں پرچون رنز اوربمرا کے ساتھ پینتالیس رنزکی شراکت سے اپنی ٹیم کوفتح کے قریب پہنچادیا۔ پریٹوریس کے آخری اوور میں بھارت کوجیت کےلیے چھ رنز درکار تھے لیکن ان کا آخری وکٹ دو رنز کے اضافے سے گرگیا۔ جنوبی افریقا نے میچ چار رنز اورسیریز تین صفرسے اپنے نام کرلی۔ کونٹن ڈی کوک میچ اورسیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More