جنوبی افریقا کی بھارت کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست

جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف دوسرا ون ڈے سات وکٹوں سے جیت لیا اورسیریز میں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ بھارت نے میزبان ٹیم کو دو سو ستاسی رنز کا ہدف دیا جو پروٹیز نے تین وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔

پارل میں بھارتی کپتان لوکیش راہول نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اورپچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چھیاسی رنز اسکور کیے۔ وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنت نے پچیاسی، کپتان لوکیش راہول نے پچپن اور شردل ٹھاکر نے چالیس رنز اسکور کیے۔ تبریز شمسی نے دو وکٹیں لیں۔

جنوبی افریقا نے دوسوستاسی رنز کا ہدف گیارہ گیندیں قبل صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنمن ملان نے اکیانوے اور مین آف دی میچ کونٹن ڈی کوک نے چھیاسٹھ گیندوں پراٹھہتررنز بنائے۔ کپتان تیماباووما پینتیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ ایڈن مرکرم اور راسی وان ڈیر ڈوسن سینتیس سینتیس رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا نے دوسرا ون ڈے سات وکٹوں سے جیتا اورسیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More