جوہانسبرگ ٹیسٹ:جنوبی افریقا کوفتح کےلیے122رنزدرکار

جوہانسبرگ ٹیسٹ میں فتح کےلیے جنوبی افریقا کوآٹھ وکٹوں کے ساتھ مزید ایک سو بائیس رنزدرکارہیں۔ بھارت کومیچ اور سیریزاپنےنام کرنے کےلیے آٹھ کھلاڑی آؤٹ کرنا ہوں گے۔ دوسری اننگ میں بھارت دوسو چھیاسٹھ رنزپرآؤٹ ہوا، پروٹیزکو دوسو چالیس رنز کاہدف دیا۔ جنوبی افریقا نے دووکٹ کھوکرایک سواٹھارہ رنزبنالیے۔

وانڈرز گراؤنڈ جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا اوربھارت کے درمیان دوسراٹیسٹ جاری ہے ۔ ٹیسٹ کےبھارتی ٹیم دوسری اننگ میں دوسوچھیاسٹھ رنزبناکر پویلین لوٹ گئی۔ چتیشورپجارا ترپن، اجنکیاراہانے اٹھاون اور ہنوما وہاڑی نے چالیس رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے ربادہ، مارکوجینسن اوراین گیدی نے تین تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

میزبان ٹیم کوفتح کےلیے دوسوچالیس رنزکا ٹارگٹ ملا اورتیسرے دن کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقا نے دووکٹیں کھوکرایک سواٹھارہ رنزبنائے۔ ایڈن مرکرم اکتیس اورکیگان پیٹرسن اٹھائیس رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ کپتان ڈین ایلگر چھیالیس اور وان ڈوسن گیارہ رنز بناکروکٹ پرموجود ہیں۔ آخری دو دن میں جنوبی افریقا کوفتح کےلیے ایک سوبائیس رنز اوربھارت کوآٹھ وکٹیں درکار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More