دوسرا ٹیسٹ:جنوبی افریقا کے5 وکٹ پر 278رنز

پورٹ الزبیتھ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن پانچ وکٹوں کے نقصان پردوسواٹھہتر رنز بنائے۔ کپتان ڈین ایلگر، کیگان پیٹرسن اورتیما باووما نے نصف سنچریاں بنائیں۔

سینٹ جارج پارک پورٹ ایلزبیتھ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقانےٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیا۔جنوبی افریقا نے پہلا ٹیسٹ جیتا اوراسے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔پہلے دن جنوبی افریقا نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسواٹھہتررنزبنائے۔ کپتان ڈین ایلگر ستر، سیرل اروی چوبیس، کیگان پیٹرسن چونسٹھ، تیماباووما سڑسٹھ اور ریان ریکلٹن بیالیس رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ کائل ویریکن دس اورویان مولڈربغیرکوئی رن بنائے وکٹ پرموجود ہیں۔ بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے تین اور خالداحمد نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More