جنوبی افریقا:بار میں فائرنگ سے 18 افراد ہلاک

جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے دو شہروں کے بار میں فائرنگ سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کے دو شہروں کے بارمیں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جوہانسبرگ کے نزدیکی قصبے سویٹو کے بار میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ پیٹر ماریٹزبرگ کے بار میں پیش آیا یہاں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جلد واقعے کی اصل وجوہات تک پہنچ جائیں گے۔

حکام کے مطابق مسلح افراد فائرنگ کے فوری بعد سفید رنگ کی منی بس میں بیٹھ کر فرار ہو گئے تاہم واقعے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔ شدید زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More