روسی کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو اومیکرون کیلئے بھی کارآمد

ماسکو: روسی ویکسین کورونا وائرس کے ویرنٹ اومیکرون کے خلاف بھی کام کر رہی ہے۔ ویکسین بنانے والوں نے روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو بتایاکہ روس کی بنائی ہوئی ویکسین اومیکرون کو بے اثر بناتی ہے۔

روسی خبرایجنسی کے مطابق اسپوتنک فائیو ویکسین بنانی والی کمپنی حکام نے روس کےصدر ولادی میر پیوٹن کو بتایاکہ ویکسین کورونا وائرس کے ویرنٹ امیکرون کو بے اثر بناتی ہے۔ دنیا میں روس پہلا ملک ہے کہ دعویٰ کررہاہے کہ اس کی ویکسین اومیکرون کے خلاف کام کررہی ہے۔ ویکسین بنانے والے حکام نے کہاکہ انہوں نے آزمائش کے دوران دیکھاکہ ویکسین اومیکرون ویکسین کے خلاف کام کر رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More