روسی میزائل تجربے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو نقصان پہنچا، امریکا

واشنگٹن: امریکا نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اُس نے اپنے میزائل تجربے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کے عملے کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے کہا کہ روس نے میزائل تجربے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کے عملے کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔انہوں نے اسے ماسکو کی لاپرواہی قرار دیا ہے جبکہ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بھی اس پر برہمی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا کہ روسی سیٹلائٹ کی تباہی کے بعد بہت سا کوڑا کرکٹ خلا میں پھیل گیا ہے۔اس خلائی ملبے کے ساتھ ممکنہ تصادم کو روکنے کی خاطر آئی ایس ایس کی دو مرتبہ کچھ دیر کے لیے صفائی کی گئی۔ اس دوران ساتوں خلاباز اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے آئی ایس ایس میں کھڑے دو خلائی جہازوں میں عارضی طور پر منتقل ہو گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More